اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ کشمیر کاز ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، مسئلہ …
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا،سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ کشمیر کاز ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، مسئلہ کشمےر کے بغیر بھارت کے ساتھ بات چےت نہےں ہو گی، کشمےر کو اٹوٹ انگ کا بھارتی دعویٰ اگر سچا ہے تو بھارت اقوام متحدہ کی نگرانی مےں رائے شماری پر آمادہ ہو، اسے اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا، کشمیر کے 99 فیصد لوگ پاکستان کے ساتھ جائیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور وہ جلد آزادی کی صبح دیکھیں گے۔ وہ پیر کو دفتر خارجہ میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر مشیر خارجہ کے ہمراہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا اور ڈائریکٹر جنرل ساﺅتھ ایشیا محمد فیصل بھی موجود تھے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کی صورتحال کو سمجھ رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا صورتحال کی نشاندہی کر رہا ہے، خود بھارتی میڈیا بھی کشمیر کے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا موقف ہے کہ کشمیر تو ہمارا ہو گا مگر کشمیری ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے اور کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دے رہا ہے، بھارت اگر اپنے دعوے میں سچا ہے تو جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کرا دے، اسے اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔









