اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کررہا ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ …
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، سینیٹر سحر کامران

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کررہا ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج انسانی حقوق کے پرچار کرنے والے ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے ذریعے کشمریوں پر ظلم و بربریت نظر نہیں آرہی جہاں آئے روز نوجوانوں اور بچوں کو شہید کیا جارہاہے جبکہ عورتوں کی عصمت دری کی جارہی ہے۔








