اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے شخص کی موت کی تصدیق کردی ۔ بدھ کو ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گہرے افسوس کے ساتھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے پاکستانی کی موت کی تصدیق کرتا ہوں۔ مردان سے 50 سالہ شخص حال …
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے شخص کی موت کی تصدیق، مردان سے 50 سالہ شخص حال ہی میں عمرہ کرکے واپس آیا ،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے شخص کی موت کی تصدیق کردی ۔ بدھ کو ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گہرے افسوس کے ساتھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے پاکستانی کی موت کی تصدیق کرتا ہوں۔ مردان سے 50 سالہ شخص حال ہی میں عمرہ کرکے واپس آیا اور اسے بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی ۔ متاثرہ شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ میں غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔








