اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان میں آبی ذرائع ، شمسی توانائی اور ہوا کی مدد سے سالانہ 33 لاکھ 40 ہزارمیگاواٹ شفاف بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مختلف ذرائع سے سستی اور شفاف بجلی پیدا کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ رپورٹ کے ملک میں شمسی توانائی کی مدد سے سالانہ 2.9 ملین میگاواٹ بجلی پیدا …
پاکستان میں آبی ذرائع ، شمسی توانائی اور ہوا کی مدد سے سالانہ 33 لاکھ 40 ہزارمیگاواٹ شفاف بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ کی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان میں آبی ذرائع ، شمسی توانائی اور ہوا کی مدد سے سالانہ 33 لاکھ 40 ہزارمیگاواٹ شفاف بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مختلف ذرائع سے سستی اور شفاف بجلی پیدا کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ رپورٹ کے ملک میں شمسی توانائی کی مدد سے سالانہ 2.9 ملین میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جبکہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی مقامی استعداد 3لاکھ 40ہزار میگاواٹ سالانہ اور آبی وسائل ایک لاکھ میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی موجودہ طلب 19ہزار میگاواٹ جبکہ پیداور 15ہزار میگاواٹ ہے اور مئی تا جولائی کے دوران طلب میں مزید اضافہ ہوجاتاہے ۔








