پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال کی مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور خطہ میں استحکام وامن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے جمعہ کو مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور دو …
پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال کی مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات

مزید خبریں
پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال کی مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور خطہ میں استحکام وامن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے جمعہ کو مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور خطہ میں استحکام وامن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے بعد دوطرفہ تعلقات میں حالیہ بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے بغیر خطے میں تجارت اور رابطوں کے فروغ کا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا،انہوں نے امن واستحکام اور ترقی کیلئے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے موجودہ مثبت رجحان کے لئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔








