پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا برتاﺅ کیا جاتا ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا برتاﺅ کیا جاتا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کی تاریخ کو فراموش نہیں کر سکتے ۔بھارت پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا برتاﺅ کیا جاتا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کی تاریخ کو فراموش نہیں کر سکتے ۔بھارت پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج تک اس کی مخالفت کرتا آ رہا ہے اورہندو ذہنیت رکھنے والوں نے ہمیشہ بھارت میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ کی مخالفت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے فلسفہ کے ساتھ حکومت کا نظام چلا رہی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں طور پرتمام حقوق حاصل ہیں اور وہ مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Leave a Reply