پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات، امریکی سفیر کا دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں امریکی سفیر نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے …
پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

مزید خبریں
پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات، امریکی سفیر کا دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں امریکی سفیر نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔امریکی سفارت خانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر نے پہلی امریکا عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے (صدرڈونلڈ ٹرمپ ) نے دہشت گردی اورانتہا پسندی پر فتح پانے کیلئے امن،سلامتی،خوشحالی اوراتحاد کا وژن دیا ہے۔امریکی سفیر نے آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کی جانب سے 18مئی کو عوامی سطح پر پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک پر حملوں کیلیئے استعمال نہ کرنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جایدباجوہ نے ایک مرتبہ پھر یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین کو افغانستان کے خلاف منصوبہ بندی یا حملوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیں گی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف اورامریکی سفیر نے محفوظ،مستحکم اورخوشحال افغانستان کیلئے اپنے ممالک کے عزم کا اعادہ کیا۔








