اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ معیشیت کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف پروگرام اوراصلاحات کے پروگرام کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں …
پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ معیشیت کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف پروگرام اوراصلاحات کے پروگرام کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہواہے، اس پروگرام کے نتیجے میں کثیرالجہتی اداروں اوربین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے پراجیکٹ کو فعال کرنے اوراس ضمن میں جاری مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معشیت کو فائدہ ہوگا، اس سے مالی سال 2020 ء کے اختتام تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔گزشتہ چند ماہ میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے تاہم اس کی وجہ کوئی پالیسی نہیں بلکہ پیوستہ سالوں میں سی پیک کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے ضمن میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، اب یہ منصوبے مکمل یا تکمیل کے قریب ہیں اس لیے براہ راست سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔







