پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کا اپنے ملک کے قومی دن کے سلسلے میں استقبالیہ کا اہتمام،وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے اپنے ملک کے قومی دن کے سلسلے میں پیر کو ایک استقبالیہ دیا۔وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ استقبالیہ میں سفارتکاروں، …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے اپنے ملک کے قومی دن کے سلسلے میں پیر کو ایک استقبالیہ دیا۔وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ استقبالیہ میں سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش تاریخی، ثقافتی اور علاقائی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران انہوں نے خیرسگالی کے جذبات محسوس کئے ہیں، جس سے ان کے اندر یہ یقین پیدا ہوا ہے کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

Leave a Reply