پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹرز میں 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو پیر کے روز دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹرز میں 30 ستمبر …
پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

مزید خبریں
پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹرز میں 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت
اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو پیر کے روز دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹرز میں 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی جن کے نتیجہ میں تین شہری شہید اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور بلااشتعال سیز فائر خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ گذشتہ 12 روز میں بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر کی یہ پانچویں خلاف ورزی ہے۔ ضبط و تحمل کے مظاہرہ پر زور دیئے جانے کے باوجود بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ 2017ءمیں اب تک بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر 900 سے زائد سیز فائر خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجہ میں 43 بےگناہ شہری شہید اور 153 زخمی ہوئے جبکہ 2016ءمیں 382 سیز فائر خلاف ورزیاں کی گئی تھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر ہدف بنانا نہایت قابل افسوس اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین کے منافی ہے۔








