پاکستان میں جدید تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں، سید برہان علی

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستانی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے قائم پلیٹ فارم ”روبوٹ میا“ انٹرنیشنل کے بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن فار اسلامک ایکسی لینس (اے ایف آئی ای) کے سی ای او سید برہان علی نے کہا کہ روبوٹ میا 2019 سے پاکستان میں جدید تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے سرگرم ہے، مستقبل میں پاکستان میں لاکھوں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستانی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے قائم پلیٹ فارم ”روبوٹ میا“ انٹرنیشنل کے بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن فار اسلامک ایکسی لینس (اے ایف آئی ای) کے سی ای او سید برہان علی نے کہا کہ روبوٹ میا 2019 سے پاکستان میں جدید تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے سرگرم ہے، مستقبل میں پاکستان میں لاکھوں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ پری پرائمری سے یونیورسٹی تک مربوط گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس میں رٹہ سسٹم کے بجائے پراجیکٹ بیس لرننگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔سیدبرہان علی کے مطابق روبوٹ میا کے تحت اے آئی، آئی ٹی ایڈوانس اور ایگری ٹیک کورسز پڑھائے جا رہے ہیں جبکہ انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان خلا کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مستقبل میں پاکستان میں لاکھوں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ ادارہ ٹیچر ٹریننگ، نصاب سازی اور کیپسٹی سیشنز بھی باقاعدگی سے کروا رہا ہے۔

اسی تناظر میں ایسوسی ایشن فار اسلامک ایکسی لینس (اے ایف آئی ای) کے پلیٹ فارم سے قرآن فہمی پر بھی کام جاری ہے،لاہور کے بعد کراچی میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جا رہا ہے جبکہ ریڈ فائونڈیشن سکول سسٹم میں پچاس کمپیوٹر لیبز بنائی جا چکی ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد بچے اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈپلومہ پروگرام بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔