اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے سلسلہ میں پاکستان گلوبل اپیل بحالی پراجیکٹ کا اجراءکر دیا گیا۔ پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن و عالمی بنک کی شراکت داری اور حکومت برطانیہ کی معاونت سے سرمایہ کاروں کےلئے پاکستان کے پرکشش مقام کی حیثیت کی بحالی کے منصوبہ کا اجراءکیا۔ چیئرمین …
پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے سلسلہ میں پاکستان گلوبل اپیل بحالی پراجیکٹ کا اجراء

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے سلسلہ میں پاکستان گلوبل اپیل بحالی پراجیکٹ کا اجراءکر دیا گیا۔ پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن و عالمی بنک کی شراکت داری اور حکومت برطانیہ کی معاونت سے سرمایہ کاروں کےلئے پاکستان کے پرکشش مقام کی حیثیت کی بحالی کے منصوبہ کا اجراءکیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے ورلڈ بنک گروپ کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انوسٹمنٹ کلائمیٹ پراجیکٹ کا مقصد ملک کی سرمایہ کاری سے متعلق مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری بورڈ کو پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس ریگولیشن اور غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاروں کے مابین روابط کو بامقصد بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر انہوں نے سی پیک اور ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو بھی اجاگر کیا۔ ورکشاپ سے کنٹری منیجر آئی ایف سی پاکستان ندیم صدیقی، عالمی بنک کی پریکٹس منیجر کرسٹین چیانگ اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر صدیقی نے بھی خطاب کیا۔








