پاکستان میں پرائمری سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی مجموعی شرح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے، وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرائمری سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی مجموعی شرح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری آئی ہے اور سکول نہ جانے والے طلباءکی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔ پاکستان ایجوکیشن سٹیسٹکس رپورٹ2016ءکے اجراءکے …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرائمری سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی مجموعی شرح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری آئی ہے اور سکول نہ جانے والے طلباءکی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔ پاکستان ایجوکیشن سٹیسٹکس رپورٹ2016ءکے اجراءکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ 5 سال سے لے کر 16سال کی عمر تک کی عمر کے سکول سے باہر کلاس ایک سے لے کر بارہویں تک کے طلبا میں سالانہ 3 فیصد کمی آئی ہے جو کہ 2012-13ءکے دوران 25.96 ملین تھی جبکہ 2015-16ءمیں یہ تعداد کم ہو کر 22.64 ملین رہی اور دیگر صوبوں کے مقابلہ میں صوبہ پنجاب کے ضمن میں کارکردگی شاندار اور سب سے بہترین رہی ۔

Leave a Reply