پاکستان میں ہر سال تقریباً 40 ہزار خواتین کی چھاتی کے سرطان سے اموات ہو جاتی ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):گورنر ہاؤس پشاور میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر مقداد علی خان سمیت ماہرین طب نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، احتیاط اور بروقت تشخیص سے علاج معالجہ پر اظہار خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر …

پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):گورنر ہاؤس پشاور میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر مقداد علی خان سمیت ماہرین طب نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، احتیاط اور بروقت تشخیص سے علاج معالجہ پر اظہار خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے، مؤثر آگاہی مہم سے بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماہرین طب کا علاج معالجہ کیساتھ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہمات میں حصہ لینا قابل تحسین ہے، چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سرفہرست کھڑی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بریسٹ کینسر کیخلاف جدوجہد ہماری خواتین کے اعتماد میں اضافہ کا باعث ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 40 ہزار کے قریب خواتین کی چھاتی کے سرطان سے اموات ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین چھاتی کے سرطان سے متعلق دیہی علاقوں کی ناخواندہ خواتین میں شعور پیدا کریں، ہم سب نے ملکر ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل یقینی بنانا ہے۔