اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کا دوسرا صنعتی سیمینا ر پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں منعقد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے نجی شعبے میں قائم مختلف صنعتوں کے نمائندگان کی سیمینار میں شرکت کو سراہا ۔ نیول چیف نے کہا کہ یہ سیمینار پاک بحریہ کی …
پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں پاک بحریہ کا دوسرا صنعتی سیمینا ر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کا دوسرا صنعتی سیمینا ر پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں منعقد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے نجی شعبے میں قائم مختلف صنعتوں کے نمائندگان کی سیمینار میں شرکت کو سراہا ۔ نیول چیف نے کہا کہ یہ سیمینار پاک بحریہ کی ٹیکنالوجی کی ضروریات کے حوالے سے نجی شعبے کے کردار کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منظرنامہ بالعموم اور علاقائی سیاسی و جغرافیائی صورتحال بالخصوص خود انحصاری کے حصول کے لیے ٹھوس اور طویل المیعاد فیصلوں کے متقاضی ہیں۔ گوادر میں شپ یارڈ کے قیام کی نوید سناتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کے اس منصوبے کا آغاز فوری طور پر کردیا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل تین سے پانچ سال میں ہوگی۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ ریسرچ اور ڈیلویلپمنٹ کے فروغ کے لیے ضروری تکنیکی معلومات اور بنیادی صنعتی ڈھانچہ ملک میں موجود ہے۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ خود انحصاری کے عمل کو مضبوط او رتیز تر کرنے کے لیے ان سہولیات سے مشترکہ طور پر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے ۔








