پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن کورس 2026 میں شمولیت کا اعلان ، درخواستیں طلب

سکھر۔ 09 دسمبر (اے پی پی):پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن کورس 2026-A کے ذریعے شمولیت کا اختیار کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔ پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی نے شارٹ سروس کمیشن کورس 2026-A کے لیے اہل پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کی …

سکھر۔ 09 دسمبر (اے پی پی):پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن کورس 2026-A کے ذریعے شمولیت کا اختیار کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔

پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی نے شارٹ سروس کمیشن کورس 2026-A کے لیے اہل پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کی رجسٹریشن 6 دسمبر سے 14 دسمبر 2025 تک آرمی پبلک سکول کے قریب، بکهر آئی لینڈ پر واقع پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر میں جاری رہے گی۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 0715620042 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پاکستان نیوی نے مختلف شعبوں میں کمیشن کے مواقع فراہم کیے ہیں، جن میں ویپن انجینئرنگ، آرڈیننس، لاجسٹکس، مکینیکل انجینئرنگ اور دیگر سپیشلسٹ (SPL) انجینئرنگ و سٹریٹجک فیلڈز، کمپیوٹر سائنسز، انگلش، مینجمنٹ سائنسز اور ریاضی، کارڈیالوجی، سرجری، اینستھیزیا، ریڈیالوجی، ڈرماٹولوجی، نیوکلیئر میڈیسن، نیول لا (انٹرنیشنل لا) اور سپیشل ایم بی اے (ایچ آر ایم) شامل ہیں۔

پاکستان نیوی کا یہ کورس قابل، تعلیم یافتہ اور پیشہ ور امیدواروں کے لیے ملک کی خدمت کا ایک باوقار موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں