اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو جشن آزادی کے موقع پر نمائشی میچز منعقد کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ جشن آزادی کو شان و شوکت سے منانے کےلئے یہ ہدایات جاری کی ہے اور جشن آزادی کے سلسلہ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں …
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی ایسوسی ایشنز کو جشن آزادی کے سلسلہ میں نمائشی میچز منعقد کروانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو جشن آزادی کے موقع پر نمائشی میچز منعقد کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ جشن آزادی کو شان و شوکت سے منانے کےلئے یہ ہدایات جاری کی ہے اور جشن آزادی کے سلسلہ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی کی ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام نمائشی میچز منعقد ہونگے۔








