پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات اتوار کوہوں گے

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے نئے عہدیداروں کے انتخابات (کل)اتوار کو کراچی میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں آئندہ چار سال کی مدت کے لیے فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ سالوں کی فیڈریشن کی کارکردگی اور فیڈریشن کی سرگرمیوں پر رپورٹ …

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے نئے عہدیداروں کے انتخابات (کل)اتوار کو کراچی میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں آئندہ چار سال کی مدت کے لیے فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

اجلاس میں گزشتہ سالوں کی فیڈریشن کی کارکردگی اور فیڈریشن کی سرگرمیوں پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔اس دوران قومی مردوں اور خواتین کی یوتھ، جونیئر، سینئر اور قومی انٹر سکولز نیٹ بال انڈور چیمپئن شپ، بیچ چیمپئن شپ، کوچنگ کورسز، سیمینارز، بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔