پاکستان نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا۔ہفتہ کو وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا۔ہفتہ کو وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔

پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں،افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے،کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔

مزید خبریں