پاکستان نے بھارتی دہشتگردی اور مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی اور مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا خط بھی ڈوزیئر کے ساتھ تھا اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے ہیں جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اور پاکستان کو …

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی اور مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا خط بھی ڈوزیئر کے ساتھ تھا

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے ہیں جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں سے روکے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے پاکستان میں دہشتگردی اور بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرر کے حوالے کیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا خط بھی ڈوزیئر کے ساتھ تھا۔ ڈوزیئر میں بھارت اور را کے پاکستان میں مداخلت کے ثبوت اور دہشتگردی بالخصوص بلوچستان‘ فاٹا اور کراچی میں مداخلت کے ثبوت اور اضافی اطلاعات شامل ہیں۔ یہ 2015ءمیں اقوام متحدہ کے حوالے کئے جانے والے ان تین ڈوزیئر کا فالو اپ ہے ۔ ڈوزیئر کے ساتھ کورنگ لیٹر میں سرتاج عزیز نے لکھا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور اس نے اعترافی بیان میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشتگرد عناصر کی مدد کا اعتراف کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ سرگرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی اور دہشتگردی کے عالمی کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply