اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے پاکستان کی مختلف جیلوں میں بند 546 بھارتیوں کی فہرست بھارتی کمیشن کو فراہم کی ہے جن میں 52 سویلین اور 494 ماہی گیر شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدامات پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر تک رسائی کے معاہدے کے تحت کئے گئے ہیں جس پر 21مئی 2008ءکودستخط کئے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت …
پاکستان نے مختلف جیلوں میں قید 546 بھارتیوں کی فہرست بھارتی کمیشن کو فراہم کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے پاکستان کی مختلف جیلوں میں بند 546 بھارتیوں کی فہرست بھارتی کمیشن کو فراہم کی ہے جن میں 52 سویلین اور 494 ماہی گیر شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدامات پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر تک رسائی کے معاہدے کے تحت کئے گئے ہیں جس پر 21مئی 2008ءکودستخط کئے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کاسال میں دومرتبہ تبادلہ کرنے کے پابند ہیں اور ہر سال قیدیوں کی فہرستوں کا یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔ بھارت کی حکومت بھی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کرے گی۔ بیان کے مطابق پاکستان نے 6جنوری 2017ءکو 219 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جبکہ 10جولائی 2017کو 77 ماہی گیروں اور ایک سویلین کو رہاکرے گا۔








