اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیہ میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور بے معنی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچا دی گئی ہے۔ دفتر …
پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کردیا ‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیہ میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور بے معنی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچا دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے لئے بھارت کی بدنیتی دنیا بھر کو معلوم ہے، سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاکستان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو سیاسی بنانے کی کوشش بھی دنیا کو معلوم ہونی چاہیے، پاکستان بھارتی الزامات اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی تشویش اور اعلامیہ کو مسترد کرنے کے موقف سے جاپانی ڈپلومیٹک چینل کو آگاہ کر دیا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کے حوالے سے ایک معقول اور متوازن نظریہ اپنائیں اور ان عہدوں کی توثیق کرنے سے باز رہیں جو یکطرفہ اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔








