پاکستان نے ٹیکسٹائل شعبے میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے برآمدی شعبہ ٹیکسٹائل میں تیزی شاندار کامیابی کی کہانی ہے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے عالمی ادارہ بلوم برگ اس شعبہ کی زبوں حالی اور اس شعبہ میں بیروزگاری کی خبریں دے رہا تھا۔ آج بلوم …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے برآمدی شعبہ ٹیکسٹائل میں تیزی شاندار کامیابی کی کہانی ہے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے عالمی ادارہ بلوم برگ اس شعبہ کی زبوں حالی اور اس شعبہ میں بیروزگاری کی خبریں دے رہا تھا۔ آج بلوم برگ اس شعبے کی مکمل استعداد کے ساتھ کام کرنے کو نمایاں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکسٹائل شعبے میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔