اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمت دیتا ہے، وزیراعظم پاکستان نے بھی وزارت تجارت کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ تاجکستان اور آذربائیجان کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے اور اس ضمن میں دونوں ممالک سے تجارتی امور پر موثر بات چیت اور رابطہ کاری کےلئے تجارت …
پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمت دیتا ہے، محمد یونس ڈھاگہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمت دیتا ہے، وزیراعظم پاکستان نے بھی وزارت تجارت کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ تاجکستان اور آذربائیجان کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے اور اس ضمن میں دونوں ممالک سے تجارتی امور پر موثر بات چیت اور رابطہ کاری کےلئے تجارت سرمایہ کاری اور مواصلات کےلئے جوائنٹ ورکنگ گروپس قائم کئے جائیں۔ انہی ہدایات کے تحت پاکستان تاجکستان کے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ بارے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس 24 سے 25 جولائی تک دوشنبے میں منعقد ہوا۔ تاجک وفد کی قیادت فرسٹ ڈپٹی منسٹر برائے اقتصادی ترقی وتجارت سیدر جمون نزریزودا نے کی۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری وزارت تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے کی۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے مابین کسٹمز کے شعبہ میں تعاون بارے کارروائی شروع کرنے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق رائے کیا۔








