پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن،حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی …
پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن

مزید خبریں
پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن،حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے ،وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہو گا،ملک بھر مےں تعلےم کے شعبے کو بہتربنانے کے لئے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کےلئے35 ارب 50کروڑ روپے جبکہ پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مندپروگرام کے تحت 20 ارب روپے کا بجٹ مختص کئے ہےں ۔جمعرات کو پلاننگ کمےشن کے حکام نے اے پی پی کو بتا ےا کہ کسی بھی ملک کی ترقی مےں خواندگی بہت اہمےت کا حامل ہے لےکن تعلےم کے بغےر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلےم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہےں۔وزارت کے زرائع نے بتاےاکہ وژن 2025 ءکے تحت موجودہ حکومت نے ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اور اسی ضمن مےں حکومت وژن 2025ءکے تحت سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے تعددی فرق کو ختم کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے اور 2025ءتک ہر بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا۔








