اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):رواں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان ٹوبیکو (پی اے کے ٹی) کی خالص آمدن 9 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری سال میں جنوری تا مارچ 2022 کے دوران پاکستان ٹوبیکو کابعد از ٹیکس منافع 4886 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ کیلنڈر سال میں جنوری تا مارچ 2021 …
پاکستان ٹوبیکو کی خالص آمدن میں 3 ماہ کے دوران 9 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):رواں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان ٹوبیکو (پی اے کے ٹی) کی خالص آمدن 9 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری سال میں جنوری تا مارچ 2022 کے دوران پاکستان ٹوبیکو کابعد از ٹیکس منافع 4886 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ کیلنڈر سال میں جنوری تا مارچ 2021 کے لئے کمپنی کو 4495 ملین روپے خالص منافع ہوا تھا۔
اس طرح کیلنڈر 2021 کے مقابلہ میں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پی اے کے ٹی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 391 ملین روپے یعنی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی اس عرصہ کے لئے 17.58 روپے کے مقابلہ میں 19.12 روپے تک بڑھ گئی۔







