پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شرح خواندگی کو بہتر کرنے کےلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سینیٹر فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیویارک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہونے والی پیشرفت پر منعقدہ سالانہ پارلیمانی شنوائی میں پاکستانی سینیٹرز کے وفد کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیویارک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہونے والی پیشرفت پر منعقدہ سالانہ پارلیمانی شنوائی میں پاکستانی سینیٹرز کے وفد کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شرح خواندگی کو بہتر کرنے کےلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی نے پائیدار ترقی کےلئے 2030ءایجنڈا کی منظوری مارچ 2016ءمیں دی ہے اور ایک علیحدہ پارلیمانی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میںلایا گیا ہے جس کا مقصد اراکین پارلیمنٹ کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 مختلف پارلیمانی ٹاسک فورسز بھی کام کر رہے ہیں جن کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف کی مو¿ثر مانیٹرنگ ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پاکستان صوبوں پر مشتمل ایک فیڈریشن ہے اور آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ 5 سے16 سال کے بچوں کےلئے مفت اور لازمی تعلیم کا بندوبست کرے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر شرکاءکو تفصیلاً آگاہ کیا جس کی شرکاءنے تعریف کی۔