پاکستان پیس کولیکٹو کے وفد کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کی کاروباری برادری سے ملاقات،ہمارے دورے کا بڑا مقصد پاکستانی برادری میں محفوظ خیراتی رقوم کی ترسیل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کے عطیات مشکوک تنظیموں کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے صحیح مقام پر پہنچ سکیں،بشریٰ تسکین اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان پیس کولیکٹو (پی پی سی) کے …
پاکستان پیس کولیکٹو کے وفد کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کی کاروباری برادری سے ملاقات

مزید خبریں
پاکستان پیس کولیکٹو کے وفد کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کی کاروباری برادری سے ملاقات،ہمارے دورے کا بڑا مقصد پاکستانی برادری میں محفوظ خیراتی رقوم کی ترسیل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کے عطیات مشکوک تنظیموں کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے صحیح مقام پر پہنچ سکیں،بشریٰ تسکین
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان پیس کولیکٹو (پی پی سی) کے وفد نے برطانیہ کا دورہ کیا اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کی کاروباری برادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن، سمندر پار پاکستانیوں کی عالمی کانگریس اور پی پی سی نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والی 50 ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پی پی سی وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا انسداد دہشتگردی سے متعلق تحقیقی اور مواصلاتی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے پی پی سی کے کام کو سراہا۔ انہوں نے پی پی سی اور اس قومی مسئلے کے حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کی کانگریس کے درمیان تعاون کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر پی پی سی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بشریٰ تسکین نے شرکاءکو برطانیہ کے اپنے دورے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ان کے دورے کا بڑا مقصد پاکستانی برادری میں محفوظ خیراتی رقوم کی ترسیل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کے عطیات مشکوک تنظیموں کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے صحیح مقام پر پہنچ سکیں۔








