پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں موجود تھیں ۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں نے …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں موجود تھیں ۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں نے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے درمیان تنظیمی امور میں بہتری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم اور سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار جاوید ایوب اور سردار محمد یعقوب خان ، میاں عبدالوحید،

جاوید اقبال بندھانوی، سید باذل نقوی، سردار ضیاء قمر، چوہدری قاسم مجید اور چوہدری عامر یاسین ، عامر غفار لون، چوہدری علی شان، جاوید بٹ، رفیق نیئر، سردار احمد صغیر، نبیلہ ایوب ، عبدالماجد خان، عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر، سردار فہیم اختر ربانی، یاسر سلطان اور چوہدری محمد اخلاق ، چوہدری محمد ارشد، سردار محمد حسین، ملک ظفر ،چوہدری محمد رشید ، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان نے شرکت کی۔

مزید خبریں