پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان انتخابی مہم کا شیڈول جاری کردیا گیا۔شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 7 جون کو ہونے والے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں 31 مئی کو شگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان انتخابی مہم کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان انتخابی مہم کا شیڈول جاری کردیا گیا۔شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 7 جون کو ہونے والے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں 31 مئی کو شگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں یکم جون کو خپلو، دو جون کو اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 جون کو دیامر جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری ہنزہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 جون کو غذر جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں 5 جون کو گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔








