کراچی ۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت جمعرات کی رات دیر گئے بلاول ہاؤس میں ہوا۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق سی ای سی کے ارکان نے جمہوریت کے تمام شہداء کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ۔اجلاس کے دوران شرکاء نے ملک کی مجموعی …
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی ۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت جمعرات کی رات دیر گئے بلاول ہاؤس میں ہوا۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق سی ای سی کے ارکان نے جمہوریت کے تمام شہداء کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ۔اجلاس کے دوران شرکاء نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سی ای سی نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی درخواست پربھی غور کیا۔پارٹی رہنماؤں نے موجودہ قومی حالات کے پیش نظر قیادت کے سامنے مختلف تجاویز پیش کیں ۔اجلاس میں شریک ہونے والوں میں صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر، نثار کھوڑو، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، مخدوم جمیل الزمان، منظور وسان اور دیگر سینئر رہنما شامل تھے۔اجلاس آج جمعہ کوبھی جاری رہے گا، جس دوران اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔








