اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلح افواج وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے لوگوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد ان …
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں،مسلح افواج وطن عزیز کی سلامتی کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلح افواج وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے لوگوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد ان کے حقوق ملے ہیں اور اب ان علاقوں کے لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں زیادہ موثر اور فعال کردار ادا کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے چھٹکارہ دلانے کے لئے مشکل فیصلے کررہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں تحریک انصاف کی حکومت آئندہ مالی سال کے لئے اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی۔








