پاکستان کا دولت مشترکہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے دولت مشترکہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو لندن میں جاری دولتِ مشترکہ کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ، لندن ڈیکلریشن (دولتِ مشترکہ)کے ستر سال مکمل ہونے پر یہ یادگاری ٹکٹ جاری کر رہا ہے۔ان ڈاک ٹکٹوں کو ڈیزائن …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے دولت مشترکہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو لندن میں جاری دولتِ مشترکہ کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ، لندن ڈیکلریشن (دولتِ مشترکہ)کے ستر سال مکمل ہونے پر یہ یادگاری ٹکٹ جاری کر رہا ہے۔ان ڈاک ٹکٹوں کو ڈیزائن کرتے وقت تین پہلوو¿ں کو مدنظر رکھا گیا ہے جن میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت،تاریخ و ورثہ ،معیشت شامل ہیں اور یہ تینوں پہلو دولت مشترکہ کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہیں اور اس میں کامن ویلتھ کی سترھویں سالگرہ کا جاری کردہ "لوگو” بھی شامل ہے ،جسے دولتِ مشترکہ سیکرٹریٹ نے سال 2019 کیلئے تمام کانفرنسوں، نمائشوں و دیگر تقریبات کیلئے تشکیل دیا ہے۔

Leave a Reply