اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):حکومت پاکستان نے شمال مغربی شام میں حالیہ اچانک آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر حکومت شام اور شامی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سیلاب کے باعث ادلب اور لاذقیہ کے علاقے شدید تباہی سے دوچار ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اس قدرتی آفت میں جاں بحق …
پاکستان کا شام میں حالیہ سیلابوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان پر شام کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):حکومت پاکستان نے شمال مغربی شام میں حالیہ اچانک آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر حکومت شام اور شامی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سیلاب کے باعث ادلب اور لاذقیہ کے علاقے شدید تباہی سے دوچار ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اس قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں پاکستان شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔








