اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے سیزن 26 ۔ 2025 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دیا گیا ہےڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔کیٹیگری …
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن26۔2025 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے سیزن 26 ۔ 2025 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔
کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دیا گیا ہےڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔









