پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،شزا فاطمہ خواجہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر ملک نامکمل ہے۔یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کشمیری عوام کو ان کی ثابت قدم جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر ملک نامکمل ہے۔یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کشمیری عوام کو ان کی ثابت قدم جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام کا عزم غیرمتزلزل ہے۔