پاکستان کو دفاعی ضروریات پوری کرنے کےلئے معیشت کو بہتر کرنا ہوگا، ہمایوں اخترخان

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) غیر سرکاری تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے چیئرمین ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کےلئے سیکورٹی اور پائیداری انتہائی ضروری ہے، اس سلسلے میں تمام اداروں کو اپنا کردار کرنا ہوگا۔ وہ جمعہ کو یہاں آئی پی آر کے زیر اہتمام ملکی ترقی میں طویل مدتی سیکورٹی اور پائیداری کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) غیر سرکاری تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے چیئرمین ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کےلئے سیکورٹی اور پائیداری انتہائی ضروری ہے، اس سلسلے میں تمام اداروں کو اپنا کردار کرنا ہوگا۔ وہ جمعہ کو یہاں آئی پی آر کے زیر اہتمام ملکی ترقی میں طویل مدتی سیکورٹی اور پائیداری کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی، حفاظت اور خوشحالی جیسی تمام چیزیں معاشی ترقی کےلئے ناگزیر ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ممالک کے درمیان جنگ مسئلے کا کبھی بھی حل نہیں رہا اور نہ ہی عدم برداشت اور تشدد کے ہوتے ہوئے کسی ملک نے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش حالات کے پیش نظر ملکی حفاظت کی ذمہ داری صرف ایک ادارے پر نہیں ڈالی جا سکتی ، اس سلسلے میں سول اداروں اور پورے ملک کے لوگوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ پاکستان کو اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کےلئے اپنی معیشت کو بہتر کرنا ہوگا ۔اس موقع پر معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل ( ر) طلعت مسعود نے کہا کہ پاکستان کو شروع سے ہی بیرونی خطرات کا سامنا ہے، اسے بین الاقوامی برادری کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

Leave a Reply