اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے محکمہ جنگلات پاکستان کو فاریسٹ کاربن شراکت داری سہولت کا بیورو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاربن کے اخراج میں کمی کےلئے جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین خطرات کا …
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے،نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،مشاہد اللہ خان
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے محکمہ جنگلات پاکستان کو فاریسٹ کاربن شراکت داری سہولت کا بیورو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاربن کے اخراج میں کمی کےلئے جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو لوانگ پرابنگ لاﺅس میں منعقد شرکاءکمیٹی کے دسویں سالانہ اجلاس میں فاریسٹکاربن پارٹنرشپ کی سہولت کے بیورو ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکہ اور تنزانیہ بھی بیورو کے ارکان ہیں۔ اجلاس میں 60 ممالک نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنڈز کے اجراءاور موسمیاتی تبدیلی و جنگلات سے معتلق استعداد سازی کے معاملات پر فیصلے کئے گئے۔ ایف سی پی ایف مینجمنٹ کی طرف سے پاکستان کی قومی پالیسی برائے جنگلات 2017 کو سراہا گیا ہے۔









