پاکستان کی افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پاکستان نے منگل کوافغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 30سے زائد قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہرات میں مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پاکستان نے منگل کوافغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 30سے زائد قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہرات میں مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply