پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 69 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 93 رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 68 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 912 روپے 72 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے اور قیمت فروخت 283 روپے ریکارڈ کی گئی۔