جہلم ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کھلی کچہری کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کرپشن کا راج ہے،سندھ میں وزیروں کے گھر سے5، …
پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے،عابد شیر علی

مزید خبریں
جہلم ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کھلی کچہری کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کرپشن کا راج ہے،سندھ میں وزیروں کے گھر سے5، 5 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، ان کرپٹ وزیروں کا احتساب کون کرے گا،عابد شیر علی نے کھلی کچہری کے دوران کرپشن کی شکایت پر لائن سپرنٹنڈنٹ بادشاہ خان کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،عوامی حلقوں نے وزیر مملکت کاکھلی کچہری لگانے اور عوامی شکایات پر عمل درآمد کرانے پر شکریہ ادا کیا.اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا








