پاکستان کی جانب سے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر نیپال میں پاکستان کے سفیر مظہر جاوید نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے حوالے کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ امداد پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اپنے …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر نیپال میں پاکستان کے سفیر مظہر جاوید نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے حوالے کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ امداد پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اپنے نیپالی بہن بھائیوں کیلئے ہے جنہیں حالیہ سیلابوں میں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق نیپال ہمارا قریبی دوست اور سارک کا رکن ملک ہے۔ نیپال کے سیلاب سے متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی امداد مشکل وقت میں ہمارے دوست ملکوں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہماری روایات کے مطابق ہے، اس سے دونوں ملکوںکے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Leave a Reply