اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، افغان طالبان نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی،پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔ افغان رجیم کے 22 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق …
پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، افغان طالبان نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی،پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔ افغان رجیم کے 22 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک وڈیوز کی بھرمار کی جاری ہے۔








