پاکستان کی قطر ایئرویز سے پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے 4 پروازوں کیلئے بات چیت جاری ہے،وزارت اوورسیز پاکستانیز

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی قطر ایئرویز سے پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے 4 پروازوں کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر ایئر ویز سے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 4 پروازوں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ہے۔ قطر ایئرویز کی 2 پروازیں قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے مختص …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی قطر ایئرویز سے پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے 4 پروازوں کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر ایئر ویز سے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 4 پروازوں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ہے۔ قطر ایئرویز کی 2 پروازیں قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے مختص ہوں گی جبکہ قطر ایئرویز کی 2 دیگر پروازیں نارمل کمرشل آپریشنز کے تحت مسافروں کو لاسکیں گی۔