اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت بڑھوتری کے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ اتوار کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں اچھا اضافہ ہواہے، اس سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ معیشت کومستحکم کرانے کا ہدف حاصل کیا گیاہے اورملکی معیشت اب بڑھوتری کے مرحلہ میں …
پاکستان کی معیشت بڑھوتری کے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے، اسدعمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت بڑھوتری کے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ اتوار کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں اچھا اضافہ ہواہے، اس سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ معیشت کومستحکم کرانے کا ہدف حاصل کیا گیاہے اورملکی معیشت اب بڑھوتری کے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنیوں نے رواں سال کیلئے مزید10 آئی پی اوز کی منصوبہ بندی کی ہے۔








