اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے جمعرات کی صبح کابل میں بزدلانہ دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت کی ہے جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے وحشیانہ دہشتگرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی …
پاکستان کی کابل میں بزدلانہ دہشتگرد حملوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے جمعرات کی صبح کابل میں بزدلانہ دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت کی ہے جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے وحشیانہ دہشتگرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان نے افغان حکومت اور برادر عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔








