پاکستان کی کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور پاکستان کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے پیر کو کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد بے گناہ افغان باشندے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے …
پاکستان کی کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت

مزید خبریں
پاکستان کی کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت
دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور پاکستان کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے پیر کو کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد بے گناہ افغان باشندے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بیان کے مطابق دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور پاکستان کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔








