اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ ( سی اے) میں اپریل کے دوران 39 فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس دوران سی اے خسارہ 623 ملین ڈالر تک کم ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارہ میں نمایاں کمی کے اسباب سے درآمدات میں کمی جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانی ورکرز کے ترسیلات زر میں ہونے …
پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں اپریل کے دوران 39 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ ( سی اے) میں اپریل کے دوران 39 فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس دوران سی اے خسارہ 623 ملین ڈالر تک کم ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارہ میں نمایاں کمی کے اسباب سے درآمدات میں کمی جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانی ورکرز کے ترسیلات زر میں ہونے والا اضافہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2022 کے لئے جاری کھاتوں کا خسارہ 1.015 ارب ڈالر رہا تھا تاہم اپریل کے لئے حسابات جاریہ کا خسارہ 392 ملین ڈالر یعنی 39 فیصد نمایاں کمی کے نتیجہ میں 623 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2022 کے دورا ن بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں 315 ملین ڈالر اضافہ جبکہ درآمدات میں 246 ملین ڈالر کی کمی کے نتیجہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں کمی ہوئی ہے







