اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملک اور اس کی معیشت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ہمارے قومی اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنے …
پاکستان کے دشمن ملک اور معیشت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملک اور اس کی معیشت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ہمارے قومی اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا اور سوائے مایوسی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے دشمن تو اوورٹائم لگا کر پاکستانی معیشت کو گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہماری روز بروز بہتر ہوتی ہوئی معیشت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مخلص ہے اور دن رات کوشاں ہے۔








