پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے جانشین خواجہ ناظم الدین کی سالگرہ اتوار 19 جولائی کو منائی گئی ۔ وہ 19 جولائی 1894 کو احسن منزل ڈھاکا میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ایم اے او کالج علی گڑھ سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے۔
پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے جانشین خواجہ ناظم الدین کی سالگرہ اتوار کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے جانشین خواجہ ناظم الدین کی سالگرہ اتوار 19 جولائی کو منائی گئی ۔ وہ 19 جولائی 1894 کو احسن منزل ڈھاکا میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ایم اے او کالج علی گڑھ سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ خواجہ ناظم الدین 1922میں ڈھاکہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے بعدازاں وہ بنگال کی صوبائی کابینہ میں وزیر تعلیم اور وزیر داخلہ کے مناصب پر بھی فائز رہے۔1937سے 1947 تک مسلسل دس سال وہ آل انڈیا مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی کے رکن بھی رہے۔ 1946میں انہوں نے جنیوا میں لیگ آف نیشنز کے آخری اجلاس میں شرکت کی اور اسی سال کلکتہ کا پہلا انگریزی روزنامہ اسٹار آف انڈیا جاری کیا۔خواجہ ناظم الدین قائد اعظم کے بااعتماد ساتھی تھے اور قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے انہیں مشرقی بنگال کا وزیر اعلیٰ مقرر کیا ۔قائد اعظم کی وفات کے بعد مسلم لیگ نے انہیں بطور گورنر جنرل قائد اعظم کا جانشین منتخب کیا اور وہ اس عہدہ پر 17 اکتوبر 1951 تک فائز رہے۔ بعد ازاں خواجہ ناظم الدین پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے اور 17 اپریل 1953تک خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے پاکستان میں بھی بے شمار قربانیاں دیں۔خواجہ ناظم الدین 22 اکتوبر 1964 کو 70 ڈھاکہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر علمی و سیاسی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات پر انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔







